راجیہ سبھا کےمتوفی رکن حاجی عبدالسلام اور چار سابق آنجہانی ارکان کو
آج ایوان بالا میں خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد ان کے احترام میں ایوان کی
کارروائی دن بھر کے لئے ملتوی کر دی گئی۔بجٹ اجلاس کے دوسرے مرحلے کے پہلے دن کی ایوان کی
کارروائی شروع ہوتے ہی
چیئرمین حامد انصاری نے ایوان کے متوفی رکن حاجی عبد السلام اور سابق رکن
سید شہاب الدین، ربی راے، پی شیو شنکر اور پی رادھاكرش کے انتقال کی اطلاع
دی۔مسٹر انصاری نے کہا کہ مسٹر عبد السلام کا انتقال 28 فروری کو 68 سال کی عمر میں ہو ا۔